محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کے خلاف فتح کشمیریوں کے نام کر دی

265

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کے خلاف جیت کشمیریوں کے نام کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم نے گزشتہ روز دبئی میں منعقد کئے گئے مقابلے میں فلپائنی باکسر کونراڈو ٹینامور کو پہلے ہی راؤنڈ میں محض 60 سیکنڈز کے اندر ناک آؤٹ کردیا،محمد وسیم نے اس تاریخی جیت کو کشمیریوں کے نام کیا ہے، وہ اب تک 10 پروفیشنل فائٹس میں سے 9 میں کامیاب ہوئے ہیں اور انہوں نے 7 بار حریف باکسر کو ناک آؤٹ بھی کیا۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ محمد وسیم نے 2016 میں فلپائن کے جیٹر اولیوا کوشکست دے کر ورلڈ باکسنگ ایسو سی ایشن (ڈبلیو بی اے) ورلڈ سلورٹائٹل جیتا تھا۔محمد وسیم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پروازپی کے234 سے آج صبح 9 بج کر40 منٹ پربے نظیرانٹرنیشنل آئرپورٹ پہنچیں گے۔میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا تھا کہ میری دبئی میں ایک بڑی فائٹ ہونے جا رہی ہے، جس کے لیے چھ ماہ انگلینڈ میں سخت ٹریننگ کی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یہ فائٹ میں پاکستان کیلئے جیتنا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کہا کہ وہ اپنی جیت کو پاکستانی عوام اور کشمیریوں کے نام کرتے ہیں۔