سی پی ایل،ٹرنبیگونائٹ رائیڈرز کی مسلسل چوتھی کامیابی

101

کنگسٹن (جسارت نیوز)کیریبین پریمیئر لیگ میں کولن منرو اور لینڈل سیمنز کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے جمیکا تلاواز کو 41 رنز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی جبکہ جمیکن ٹیم کو متواتر چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے، منرو 96 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ سیمنز 86 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جواب میں جمیکا تلاواز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 226 رنز بنا سکی، گلین فلپس کی 62 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ کنگسٹن میں کھیلے گئے سی پی ایل کے دسویں میچ میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں پر 267 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، منرو اور سیمنز نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بولرز کی خوب درگت بنائی، منرو نے 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 96 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آئوٹ رہے، سیمنز 86 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے، کپتان کیرن پولارڈ 45 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، جواب میں جمیکا تلاواز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 226 رنز تک محدود رہی، گلین فلپس 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، کرس گیل 39 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، رامال لیوس کی 37 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئی، محمد حسنین نے 2 وکٹیں لیں۔