آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کاآغازآج ہو گا

93

ڈبلن (جسارت نیوز)آئرلینڈ،ا سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا آغاز آج سے ہو گا۔ افتتاحی میچ میں میزبان آئرلینڈ کی ٹیم کو ہالینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔ یورو ٹی ٹوئنٹی سلیم ٹورنامنٹ کی منسوخی کے بعد آئرلینڈ کو اسکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی کا موقع مل گیا۔ سہ ملکی سیریز میں شریک تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی اور ٹاپ ٹیم سیریز کی فاتح ہو گی، آج افتتاحی میچ میں آئرلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، کل سیریز کا دوسرا میچ اسکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، 17 ستمبر کو آئرلینڈ کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہو گا، 18 ستمبر کو آئرلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، 19 ستمبر کوا سکاٹ لینڈ کا مقابلہ ہالینڈ سے ہو گا جبکہ 20 ستمبر کو سیریز کے آخری میچ میں آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی۔