بھارت اور جنوبی افریقاکے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلاجائے گا

117

نئی دہلی (جسارت نیوز)بھارت اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج دھرم شالا میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقا کی کپتانی کے فرائض کوئنٹن ڈی کاک انجام دیں گے۔ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہیں اور ماہرین کرکٹ نے بھی دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلوں کی پیشنگوئی کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ 18 ستمبر کو موہالی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 ستمبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
ارجنٹائن اورا سپین کی ٹیمیں فیبا باسکٹ بال ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ گئیں، فائنل آج کھیلا جائے گا
بیجنگ (جسارت نیوز)ارجنٹائن اور اسپین کی ٹیمیں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فیبا باسکٹ بال ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ گئیں۔ دونوں ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آج آمنے سامنے ہوں گی۔ چین میں جاری میگا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں ارجنٹائن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کو 66 کے مقابلے میں 80 پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میںا سپین نے آسٹریلیا کو زبردست مقابلے کے بعد 95-88 پوائنٹس سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔