لاڑکانہ، پولیس کو مطلوب 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات بر آمد

184

 

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اور مطلوب 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔ دڑی پولیس نے دوران چیکنگ ریلوے گوداموں کے قریب ملزم نثار مغیری کو ریوالر اور گولیوں سمیت، کیٹی ممتاز پولیس نے کارو کاری کے الزام میں خاتون کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے دو مرکزی ملزمان دائم خروس اور میہر خروس کو بندوق اور کارتوسوں سمیت، سچل پولیس نے دوران چیکنگ ملزم حنیف مغیری کو بغیر لائسنس پستول اور گولیوں سمیت، حیدری پولیس نے دوران چیکنگ عاقل روڈ سے عابد مغیری کو ریوالر اور گولیوں سمیت، دڑی پولیس نے دوران چیکنگ قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم عبداللہ کلہوڑو کو جبکہ دھامراہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم عمر کھاوڑ کو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔