لاہور کے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی ٹریننگ

162

لاہور (آئی این پی)لاہور کے سرکاری کالجز کی اساتذہ کی ٹریننگ کے لیے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ناقص پلاننگ، پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا عندیہ دے دیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں گریڈ17 کے اساتذہ کی گریڈ 18 میں ترقی کے لیے ٹریننگ لازمی قرار دی گئی ہے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 3000 اساتذہ کی ٹریننگ کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے، جس میں لاہور کے400 اساتذہ کو بھی ٹریننگ دی جائے گی۔ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نیلاہور میں اساتذہ کی بروقت ٹریننگ کے لیے ناقص پلاننگ کی ہے، لاہور میں اساتذہ کے لیے صرف2 سینٹرز بنائے گئے ہیں، جن میں ایک وقت میں صرف 44 اساتذہ ٹریننگ حاصل کرسکیں گے۔ اساتذہ کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث تمام بیچز کی ٹریننگ مکمل ہونے میں 3 سے 4 ماہ لگ جائیں گے جبکہ باقی اضلاع میں ٹریننگ بروقت مکمل ہو جائے گی جس کے باعث لاہور کے اساتذہ کی ترقی میں تاخیر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔