میہڑ، پولیس کی کارروائی، 3 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد

87

میہڑ (نمائندہ جسارت) پولیس کی کارروائی، 3 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد چور گروہ کے 2 اہم کارندے زیرِ حراست، دو منشیات فروش بھی گرفتار۔ میہڑ میں ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا کے احکامات پر ایس ایچ او میہڑ غلام حیدر پنہور نے چوکی انچارج سوڈھل سولنگی اور دیگر پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے گروہ کے دو اہم کارندے گرفتار کرلیے، گرفتار ہونے والوں میں ملزم علی مرتضیٰ عباسی اور ملزم ثمیر کھوسو شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے تین چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں، جن میں دو CD70 اور ایک ہائی اسپیڈ موٹرسائیکل شامل ہے برآمد ہونے والی ایک CD70 موٹرسائیکل ماڈل 2017ء کی تصدیق ہوئی جو چند روز قبل میہڑ کے شہری وحید برڑو کی چوری ہوئی تھی جبکہ باقی دو موٹرسائیکلوں کی تصدیق کے جا رہی ہے۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ گروہ کے باقی ممبران کو گرفت میں لانے کے لیے زیرِ حراست ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب میہڑ پولیس نے منشیات فروخت کرتے ہوئے دو منشیات فروش لڑکوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والوں میں ملزم حسین سوڈھر اور مجاہد سوڈھر شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔