کراچی کمیٹی کے نام پر لسانیت کو فروغ دیا جارہا ہے، صالح اللہ داد

91

سجاول (نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت ناکام ہوچکی، اب عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے نفرت کو ہوا دی جارہی ہے، جمعیت علمائے اسلام ضلع سجاول کے امیر مولانا محمد صالح اللہ داد، مفتی نذیر عمرانی، حافظ فضل اللہ فیاض اور دیگر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی مشرف کا متبادل ہے۔ نیازی اور ان کے ساتھی ملک کو پیچھے دھکیلنے میں لگے ہیں۔ کراچی کو خون آلودہ کرنے والوں کو ایک مرتبہ پھر حالات خراب کرنے کے لیے اجازت دی گئی ہے۔ کراچی کمیٹی کے نام پر لسانیت کو فروغ دیا جارہا ہے، سلیکٹڈ وزیر اعظم کی وجہ سے ملک بھر میں غلاظت اور گندگی کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں۔