صحافیوں پر جھوٹے مقدمات اور دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے، سلیم صحافی

184

نوشہرو فیروز (نمائندہ جسارت) سندھ جرنلسٹ کونسل محراب پور کے اراکین کے اجلاس میں سینئر صحافی سلیم صحافی، عبدالعزیز میمن، محمد سرفراز نواز، چودھری محمد طارق جٹ، رانا ندیم انجم، دودل خان نوحہ پوٹہ، محمد علی ملک، محبت علی ملک، امان اللہ جٹ، حافظ غلام مرتضی، محمود حسین نیئر، مجاہد سامٹیو، محمد خان راجپوت، قمر منیر آرائیں، قاسم شیخ، وقار احمد ملک، نعمان طارق جٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ جرنلسٹ کونسل کے 19 ستمبر کے کراچی دھرنے کے لیے مشاورت کی گئی اور تمام صحافیوں کی متفقہ رائے کے تحت سندھ جرنلسٹ کونسل کے نائب صدر قاضی ذوالفقار کی قیادت میں کراچی دھرنے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ٹھٹھہ کے صحافی پیرل پیاسی پر دہشت گردی قانون کے تحت جھوٹا مقدمہ، صحافی محبوب بروہی کو دھمکیوں کی آئی جی سندھ کلیم امام اور پڈعیدن میں لوڈشیڈنگ پر احتجاج کی کوریج کرنے والے سینئر صحافی شکیل آرائیں کے کیمرہ مین ناصر حسین آرائیں کو ڈی آئی بی نوشہرو فیروز کے ایک کانسٹیبل سجاول راجپر کی دھمکیوں، بدتمیزی اور حوالات میں رکھنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی نوشہرو فیروز ڈاکٹر محمد فاروق سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔