کوئٹہ، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

81

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، ڈاکو 20 لاکھ کی رقم بھی لے اڑے جبکہ بس کی ٹکر سے ٹریفک پولیس اہلکار بھی جاں بحق۔ پولیس کے مطابق واقعہ ہزارہ ٹائون اقبال آباد کے قریب صبح گیارہ بجے پیش آیا جہاں شوکت علی ولد محمد جمعہ کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روکا اور فائرنگ کر دی اور اس کے پاس موجود 20 لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہو گئے ، گولیاں لگنے سے شوکت علی شدید زخمی ہو گیا اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، لاش بی ایم سی میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء￿ کے حوالے کر دی گئی ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوکت علی حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے وابستہ تھا جس وقت اسے نشانہ بنایا گیا وہ رقم لیکر گھر جا رہا تھا ، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ادھر سریاب روڈ پر ایریگیشن کالونی کے قریب بس کی ٹکر سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش سول اسپتال لائی جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔