اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود35 ہزار فلسطینی مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب

102

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی شہریوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر عائد اسرائیلی پابندیوں کے باوجود 35 ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کی علی الصبح فلسطینیوں کی قافلوں کی شکل میں مسجد اقصیٰ آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ پرانے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے اطراف سے سیکڑوں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی کھڑی کی گئی رکاوٹیں توڑ کر مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر قابض فوج نے جگہ جگہ ناکے لگا کر مسجد اقصیٰ کی طرف آنے والے تمام راستے بند کردیے تھے۔