اسپین میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی‘ 5 افراد ہلاک

111

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مشرقی اسپین میں 2 روز سے جاری موسلادھار بارش نے کئی علاقوں میں تباہی مچادی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید بارش کے باعث اب تک 5 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز سے کئی سڑکیں، ٹرین نیٹ ورک اور ایک ہوائی اڈہ بند ہے اور ویلنشیا، مرسیا اور مشرقی اندلسیا کے علاقوں میں سیلاب کاروں اور ملبے کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا جب کہ کچھ علاقوں میں موٹروے سرنگیں تک سیلاب میں ڈوب چکی ہیں۔