یمنی باغیوں کی گولہ باری سے 13 شہری جاں بحق

98

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی حکام کے مطابق حوثی باغیوں کی بمباری سے کم از کم 13 شہری مارے گئے ہیں، اس حوالے سے یمنی حکومت کے بیان کے مطابق حدیدہ اور تعز صوبوں میں حوثی باغیوں کی کارروائیوں میں بچے اور خواتین بھی مارے گئے ہیں۔ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور سعودی عسکری اتحاد کے مابین جنگ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں ابھی تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حوثیوں نے حیس اور التحیتا کے ضلعوں میں شہریوں کے گھروں پر توپوں سے گولہ باری کی۔