یمن میں متحدہ عرب امارات کے 6 فوجی مارے گئے

104

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ یمن میں ایک حادثے کے نتیجے میں 6 اماراتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، تاہم حکام نے حادثے کی نوعیت، مقام اور وقت سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔ ایک اعلیٰ یمنی اہل کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی اے پی کو بتایا ہے کہ اماراتی فوجی گاڑی کو پیش آنے والے ایک حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ واقعہ ایسے وقت پر پیش آیا ہے جب متحدہ عرب امارات نے یمن سے اپنے فوجیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔