شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے جلد ملاقات ہو سکتی ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

168

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا چوتھا دور جلد ممکن ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ اور اُن گزشتہ برس جون کے بعد سے اب تک تین مرتبہ ملاقات کرچکے ہیں۔ ذرئع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کم جونگ اُن ملنا چاہتے ہیں، انہیں ملنا پسند ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ ملاقات جلد ہو گی۔ دوسری جانب شمالی کوریا رواں ماہ کے آخر میں عملی سطح کے مذاکرات کی پیش کش کر چکا ہے۔