امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ایٹمی ری ایکڑ پر مذاکرات

110

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر توانائی رک پیری نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کے روز اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات کرتے ہوئے سعودی عرب میں جوہری ری ایکٹر کی تعمیر کے منصوبے پر بات چیت کریں گے۔ پیری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سعودی عرب اور امریکا کے مابین کسی قسم کے جوہری معاہدے کے قیام سے قبل مخالف فریق کو 123 عدم اسلحہ سازی اسٹینڈرڈز نامی اعداد شمار اور شرائط کو پورا کرنے پر مطابقت کرنے کی ضرورت ہے۔