فلپائنی صدر کا بدعنوان افسران کو گولی مارنے کا حکم

113

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے عوام کو اجازت دی ہے کہ وہ ایسے سرکاری ملازمین کو گولی مار دیں جو رشوت لیتے ہوں اور کرپشن میں ملوث ہوں تاہم انہیں قتل نہ کریں، صرف زخمی کر دیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر نے عوام نے سے کہا ہے کہ احتیاط سے کام لیتے ہوئے راشی اور بدعنوان افسر کو گولی مار کر زخمی کرنا ہے کیوں کہ اس کی ہلاکت کی صورت میں ملکی قوانین مجھے اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ میں قتل کرنے والے کو معاف کر دوں۔