بھارتی تجارتی تنظیم کا کاروباری ویب سائٹ ایمزون پر پابندی کا مطالبہ

122

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی سب سے بڑی تجارتی تنظیم’ کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز‘ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آن لائن اشیا فروخت کرنے والی سب سے بڑی غیر ملکی کمپنی ایمزون کے مقامی یونٹ اور اس کی حریف وال مارٹ کی ملکیتی فلِپ کارٹ کی جانب سے منعقد ہونے والے سیل میلے پر پابندی عائد کرے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ دونوں کمپنیاں آیندہ چند دنوں میں اشیا کی قیمتوں میں بھاری کمی کر کے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری ضوابط کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تنظیم کے مطالبے پر فوری عمل بظاہر ممکن نہیں۔