نریندر مودی کو ایوارڈ نہ دیا جائے نوبل انعام یافتہ خواتین کی درخواست

49

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) نوبل انعام یافتہ خواتین نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایوارڈ نہ دینے کی درخواست کی ہے۔ شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی امن کی سفیر میریڈ میگوائر، یمنی صحافی توکل عبدالسلام کرمان اور انسانی حقوق کی ترجمان ایرانی خاتون شیریںعبادی کی جانب سے گیٹس فاؤنڈیشن کو لکھے گئے خط میں یہ درخواست کی گئی ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق اورجمہوریت کومستقل خطرہ لاحق ہے کیوں کہ وہاں مسلمانوں اورعیسائیوں سمیت دیگر اقلیتوں پر حملے کیے جا رہے ہیں، لہٰذا فانڈیشن کی جانب سے مودی کو ایوارڈ دیے جانے کا اعلان تشویشناک ہے۔