عربوں کے بائیکاٹ میں انتہا پسند یہودی جماعتیں سب سے زیادہ سرگرم

125

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی پارلیمان کی عرب رکن عائدہ توما نے سرکاری وکیل ایوچائی منڈلبلٹ سے ٹیلی وژن پر نشر رپورٹ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ دائیں بازو کے یہودی آباد کار گزشتہ انتخابات میں عربوں کے بائیکاٹ کی مالی اعانت فراہم کرتے رہے ہیں۔ جمہوری محاذ برائے امن و مساوات کی رہ نما توما نے کہا کہ انہوں نے اٹارنی جنرل کو ایک خط میں کہا ہے کہ پچھلے انتخابات کے بائیکاٹ کی حمایت کرنے میں حکمران جماعت (لیکوڈ) اور دیگر دائیں بازو کی جماعتوں کی شمولیت کی تحقیقات کریں۔