سابق امریکی جاسوس اسنوڈن یورپ میں سیاسی پناہ کے لیے پُرامید

84

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے کے سابق اہل کار ایڈورڈ اسنوڈن نے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں جرمنی یا پھر کسی دوسرے یورپی ملک میں سیاسی پناہ دے دی جائے گی۔ جرمن جریدے ڈیئر اشپیگل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور بورس جانسن کی کامیابیوں کو عارضی نہ سمجھا جائے۔