اسنیپ چیکنگ کاطریقہ کارتبدیل‘ خصوصی ٹیمیں تشکیل

217

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس اسنیپچیکنگ کے لیے جدید تیکنک کا استعمال کرے گی شہرمیں 105اسنیپ چیکنگ پوائنٹ ہونگے، چیکنگ کے تمام عمل کی تصویر کشی بھی کی جائے گی، کراچی پولیس ذرائع سے ملنے اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اسنیپ چیکنگ روایتی طریقہ کار کو جدید سائسنی میں تبدیل کر نے کا فیصلہ کر لیا جس کے مطابق تمام اضلاع میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ،ہر ضلع میں 15 جبکہ مجموعی طور پر شہر بھر میں 105 اسنیپ چیکنگ پوائنٹ ہونگے، تمام اضلاع میں مشتبہ گاڑیوں کو روکنے کے لیے ضروری آلات سے لیس خصوصی ٹیم بھی ہوگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر 3 آٹو میٹک نمبر پلیٹ ریڈر موجود ہوں گے، جبکہ چیکنگ پوائنٹس پر لیپ ٹاپ بھی فراہم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر موجود 2 اہلکاروں کو پاکٹ کیمرہ بھی فراہم کیا جائے گا۔ جو تلاشی کے پورے عمل کی تصاویر بنائیں گے ۔