بم پاوڈر سپلائی میںملو ث خاتون گرفتار‘شوہرفرار

98

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سہراب گوٹھ جنت گل ٹاؤن میں جرائم پیشہ افراد کو بم پاؤڈر سپلائی کرنے والی خاتون کوگرفتار کر کے بارود، اسلحہ منشیات اور لوٹا ہوا سامان برآمدکرلیا۔شوہر فرار ہونے میںکامیاب ہو گیا، اطلاعات کے مطابق ہفتے کو ملیر پولیس نے سہراب گوٹھ جنت گل ٹائون ندی کے کنارے واقع مکان میں بم بارود کے ذخیرے کی اطلاع پر چھاپا مارا تو مکان سے خاتون شیریں بی بی گرفتار ہوئی جبکہ اس کا شوہر راز گل فرار ہوگیا ملزمہ اور اس کا شوہر ڈاکو اور دہشت گردوں کو کرایے پر اسلحہ دیتے لوٹا ہوا سامان خریدتے تھے اور منشیات کے سپلائر بھی تھے۔ خاتون سے دستی بم بارود 6 کلو چرس میپ ریکارڈ لوٹا ہوا سامان قبضے میں لے لیے۔ پولیس کے مطابق شیریں بی بی اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکی ہے۔