میڈیابیٹھک کی صحافیوںکے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

160
میڈیابیٹھک کی ورکشاپ میںسید فیصل کریم جسارت کے رپورٹرمنیرعقیل انصاری کوسند دے رہے ہیں
میڈیابیٹھک کی ورکشاپ میںسید فیصل کریم جسارت کے رپورٹرمنیرعقیل انصاری کوسند دے رہے ہیں

کراچی(اسٹا ف رپو رٹر)میڈیا بیٹھک کاصحا فیوں کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کوکشمیر روڈ پر موجود مقامی ہال میں میڈیا بیٹھک کے زیر اہتمام صحافیوں کے لیے وائسنگ اینڈ پر یزٹیشن کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،ورکشاپ میں معروف ٹی وی اینکر و ٹر ینر سید فیصل کریم ،میڈیا بیٹھک کی سی، ای ،او ناجیہ اشعر ،اشعر احمد، ریڈیو ،ٹی وی،پرنٹ اور شوشل میڈیا سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ورکشاپ میں موجود شرکاء نے میڈیا بیٹھک کی کاوشوں کو بے حد سراہا اور اسے صحافیوں کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ورکشاپ کے انعقاد سے مثبت صحافت کو فروغ ملے گااور جدید صحافتی اصولوں کو اپناتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں مزید نکھار لائی جا سکتی ہے۔ناجیہ اشعرنے کہا کہ صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ وقت کی اہم ضرورت ہے ہم مستقبل میں مزید اس طرح کے ورکشاپس کا انعقاد کرتے رہیںگے ۔آخر میں ورکشاپ میں شریک شرکا ء کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔