پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 111 ملزموں کو گرفتار کر لیا

94

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے111ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، موبائل فون، ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائو ن پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران پچاس گھروں کی تلاشی لی اور تین مشکوک افراد محمد شفیع، عمر زیب اور نیاز کو گرفتار کرلیا آپریشن کے دوران دو منشیات فروش عارف اور عثمان گرفتار کیے گئے اور ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی گئی، کورنگی پولیس نے کورنگی نمبر2 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروش امان اور اس کے ساتھی عادل کو گرفتار کرکے 16 کلو گرام گٹکا ماوا برآمد کرلیا ، دوسری کارروائی میں ارسلان نامی گٹکا ماوا فروش جو پہلے ایک ایف آئی آر میں مفرور بھی تھا گرفتار کرلیا ملزم کے ساتھی وقاص کو چھاپہ مار کر 33/B کورنگی نمبر 2 سے گرفتار کیا جن کے قبضے سے 100 کلو گٹکا ماوا اور مشین قبضے میں لے لی گئیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،ملیر پولیس نے ملیر ندی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے جائے وقوعہ سے ریتی سے بھرے ڈمپر اور دیگر مشینری تحویل میں لے لی، پولیس کے مطابق عدالت کی جانب سے ملیر ندی سے ریتی بجری اٹھانے پر مکمل پابندی عائد ہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،گلشن معمار پولیس نے دو رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا ، اسٹیل ٹائو ن پولیس نے نیشنل ہائی وے کے قریب قائم ایرانی ڈیزل کا غیر قانونی ڈپو سیل کردیا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کراچی پولیس تر جمان کے جا نب سے جاری ہو نے والے اعلامیہ کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہرکے مختلف علاقوں میں45چھاپہ مار کارروائیوںاور مقابلوں کے بعد98ملزمان کو گرفتار کرلیا,۔گرفتار ملزمان میں اغوا کار 01 ،05ڈکیت ،غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں14، امتناع منشیات کے مقدمے میں 13 ملزمان 10,مفرور و اشتہاری اور دیگر جرائم میں ملوث 55 ملزمان شامل ہیں جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے 16 پستول اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔