پولیس نے3 کارلفٹر وںسمیت 71ملزمان گرفتارکرلیے

88

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) کراچی پولیس نے شہر میں کی گئی مختلف کارروائیوں میں 71 ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار شدگان میںگاڑی چور گروہ کے کارندوں اور منشیات فروشوں کے علاوہ مفرور ملزمان بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ایک کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں جاوید بلوچ،جمشید اور ظفر حسین شامل ہیں۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کیمطابق کارلفٹر گینگ کے قبضے سے دو مسروقہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ملزمان نے گاڑیاں گلستان جوہر،مبینہ ٹان اور دیگر علاقوں سے چوری کی تھیں ۔ ادھر نیوٹاون پولیس نے چھاپا مارکارروائی کے بعد ڈکیتی اور رہزنی کی وارادتوں میںملوث 2 ملزمان اسرار خان ولد شیر زاد اور ایوب ولد محمد انور کو گرفتار کرلیاجن کے قبضے سے 2 ٹی ٹی اورایک 30 پستول برآمد ہو ا ۔ ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 66 ملزمان کو گرفتار کیا جس میں 5 مفرور بھی شامل ہیں ان ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ 4 پستول، 11 راونڈ , 1 ہینڈ گرنیڈ، 7675 گرام چرس, 40 بوتل شراب، 182 کلو گٹکا ، نقد رقم 2000 روپے , 5 ہاتھ کی گھڑیاں اور 13 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں جبکہ 2 گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے لی گئیں ۔