سرجانی ٹائون میںگھر سے لاش برآمد‘ڈاکوئوںنے مزاحمت پرقتل کیا‘پولیس

109

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن اور اورنگی ٹائون میں ڈاکوئوں نے ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل اور ایک شخص زخمی کردیا ،جاں بحق اور زخمی ہونے والے دونوں افراد ا دکاندار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی صبح سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن سیکٹر 50 ایف میں دعا سوئٹ کے قریب ایک دکاندار 40 سالہ محمد شاہین کی اس کے گھر سے ہاتھ پاں بندھی لا ش برآمد ہوئی جس کو گولی مار کے قتل کیاگیاتھا واقعہ کی اطلاع ملنے پرسرجانی ٹائون پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش اپنے قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ بظاہر ڈکیتی کا لگتاہے مقتول کے کمرے میں الماریا ں کھلی ہوئی تھیں اور تمام سامان بکھرا ہواتھا پولیس کے مطابق مقتول کے والدین پہلی منزل پر رہتے تھے جبکہ مقتول گرائونڈ فلورپر رہتا تھا اسکی بیوی بچوں کے ہمراہ میکے گئی ہوئی تھی شبہ ہے کہ ڈاکوئوںنے مقتول کے ہاتھ پائوںباندھ کر گھر کا صفایا کیا اور سرپر گولی مار کر ہلاک کیاتاہم پولیس واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کررہی ہے۔اورنگی ٹائون سیکٹر11/2 چشتی نگر میں مسلح افراد نے اکبر میڈیکل اسٹور میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کی اور وہاں موجود افراد کی جانب سے مزاحمت ہونے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں40سالہ اکبر امام شدید زخمی ہوگیا ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،جس کے بعد زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔