کانگونے ایک اورشہری کی جان لے لی

90

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں کانگو وائرس نے ایک اور جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق کانگو سے متاثرہ لیاری کا رہائشی54 سالہ حبیب خان انتقال کرگیا۔ حبیب خان نجی اسپتال میں داخل تھا۔ نجی اسپتال میں کانگو سے متاثرہ62 سالہ محمد داد بھی زیر علاج ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کے دوران اب تک کانگو سے 17 افراد کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔