الخدمت سندھ کی ریجنل کونسل کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

119

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر الخدمت ڈاکٹر سید تبسم جعفری کی زیر صدارت الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی ریجنل کونسل کا اجلاس آج اتوار کو انجمن کمپلیکس ( سخی حسن چورنگی) میں ہوگا،جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی خصوصی خطاب کریں گے، جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری مشتاق مانگٹ ہوں گے۔ اجلاس میں نئے سال کی منصوبہ بندی بھی کی جائے گی۔