پسندکی شادی نہ ہونے پر18سالہ لڑکی نے گولی مارکر خودکوزخمی کرلیا

88

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شرافی گوٹھ کے علاقے مانسہرہ کالونی گلی نمبر 15میں واقع مکان میں گولی لگنے سے ایک لڑکی کے زخمی ہو نے کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور لڑکی کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جہاں پر اس کی شناخت 18سالہ ثمینہ دختر سلطان کے نام سے کی گئی ،ایس ایس پی ملیر عرفان بہادرنے بتایا کہ لڑکی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خود کو گولی ماری ہے ۔پولیس نے اسلحہ اور ایک خول تحویل میں لے لیا ہے۔