بارش سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا،ناصرحسین شاہ

93

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے بتایا کہ سڑکوں کی مرمت کا آغاز جناح اسپتال کے سامنے سڑک کی مرمت سے کیا جا رہا ہے، ناصرحسین شاہ نے واضح کیا کہ اگرچہ یہ علاقہ کنٹونمنٹ کی حدود میں آتا ہے، لیکن پھر بھی صوبائی حکومت یہ سڑک ٹھیک کررہی ہے۔