کراچی پر 149 کے نفاذ کی بات کرنا غیر سیاسی سوچ کانتیجہ ہے،شاہینہ سعید

73

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی سیکرٹری اطلاعات شاہینہ سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی بحران، بیروزگاری، قرضے، اور حالت جنگ کے ماحول میں گھرا ہوا ہے،ایس وقت میںکراچی پر 149 کے نفاذ کی بات کرنا غیر سیاسی سوچ کانتیجہ ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے۔ بلاول کی پریس کانفرنس کوغلط رنگ دیناافسوس ناک ہے۔