دہشت گردوںکے علاج میںملوث ڈاکٹرعاصم ودیگر عدالت میںپیش

100

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے مقدمے میں ڈاکٹر عاصم حسین، رئوف صدیقی، انیس قائمخانی، عثمان معظم اور وسیم اختر پیش ہوئے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے مقدمے میں ایک گواہ کے بیان پر جرح کے بعد آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو طلب کرلیا۔