یوم الحاق جوناگڑھ کی مناسبت سے سیمینار آج جوناگڑھ ہال میں ہوگا

125

کراچی (پ ر) جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے تحت یوم الحاق جونا گڑھ کی مناسبت سے جونا گڑھ ہال میںسیمینار کا اہتمام کیا جائے گا۔ نواب آف جونا گڑھ جہانگیر خانجی،اقبال ساندھ، صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی، نصرت سحر عباسی ،محمد حسین محنتی، تحریک انصاف کے اشرف جبار قریشی،فنکشنل لیگ کے کاشف نظامانی، جنرل سیکرٹری جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن عبدالعزیز عرب ودیگر خطاب کریں گے۔