سندھ اسمبلی میں لیاری کا مقدمہ لڑ رہا ہوں‘ سید عبدالرشید

155

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)رکن سندھ اسمبلی وامیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبدالرشید نے کہا ہے کہ ڈی ایم سی ضلع جنوبی کے چیئر مین اربوں روپے کے بجٹ ہڑپ کرکے حکومت سندھ کو ماموں بنارہے ہیں،لیاری کی 15 یونین کمیٹیاں گٹر کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں،میں لیاری کے
مسائل کے لیے سندھ اسمبلی میں مقدمہ لڑ رہا ہوں، عوام بلدیاتی نمائندوں کے پاس مسائل کے حل کیلیے جاتے ہیں ان سے کہا جاتا ہے جسے ووٹ دیا اسکے پاس جاؤ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری کو حقوق دو عوامی احتجاجی کیمپ کے تیسرے روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم پی اے عبدالرشید نے اپنا دفتر احتجاجی کیمپ میں منتقل کردیا ہے۔سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں اور واٹر بورڈ کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا ،لیاری کے مقامی40 چور حکومت سندھ کی رٹ کو چیلنج کررہے ہیںعوام جاننا چاہتی ہے اگر حکومت سندھ بجٹ دیتی ہے تو وہ کہاں استعمال ہوتا ہے؟ میں لیاری کے مسائل کے لیے سندھ اسمبلی میں مقدمہ لڑ رہا ہوں انہوں نے کہا کہ لیاری کے عوام کیساتھ ملکر 40 چوروں کی کرپشن سے پردہ اٹھاتا رہوں گا لیاری کے عوامی مسائل اور بلدیاتی اداروں کی کرپشن کے خلاف وائٹ پیپر زجاری کروں گا آج بروز اتوارلیاری کے عوام کیساتھ اظہاریکجہتی کیلیے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم بھی لیاری آرہے ہیں بلدیاتی چوروں کے خلاف جدوجہد کیلیے لیاری سے پہلی آواز اب شہر کراچی کی آواز بنے گی۔