القرآن

154

 

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے

یقینا اس (واقعہ) میں ایک نشانی ہے مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں۔ اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی۔ لوطؑ کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا۔ یاد کرو جب کہ ان کے بھائی لوطؑ نے ان سے کہا تھا ’’کیا تم ڈرتے نہیں؟ میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں۔ لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں، میرا اجر تو رب العالمین کے ذمے ہے‘‘۔
(الشعرآء: 158-164)