وزارت قانون میں ملازمین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد

194

وزارت قانون نے بھی ملازمین کے لیے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

وزارت قانون نے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی سے متعلق نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق دوران ڈیوٹی گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین اسمارٹ فون استعمال نہیں کرسکیں گے۔نوٹی فیکشن میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ گریڈ 16 اور اس سے نچلے گریڈ کے ملازمین کے مہمانوں کا بھی وزارت قانون و انصاف میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پابندی کا مقصد حکومت کی جانب سے قانون سازی اور دیگر حساس دستاویزات کی چوری کو روکنا ہے، وزارت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔