مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج

207

جموں کشمیر پیپلز کانفرنس (جے کے پی سی) نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں پیٹیشن دائر کر دی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جے کے پی سی نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ کشمیر کا ایک علیحدہ آئین تھا اور وہی رہنا چاہیے۔

جے کے پی سی کی درخواست میں کہا گیا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں کشمیر کے لیے قانون سازی کرنے کی محدود گنجائش موجود تھی لیکن اس کے باوجود مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کردی گئی۔درخؤاست میں کیا گیا ہے کہ کشمیری مقننہ کی منظوری کے بغیر وادی کی سیاسی شکل بدلنےکا اختیارکسی کو بھی حاصل نہیں ہے۔