کسی کی ہمت ہے تو سندھ تقسیم کرکے دکھائے،وزیر اعلی سندھ

142

وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کا بیان دینے والےاب معافیاں مانگتے پھر رہے ہیں، کسی کی ہمت ہے تو سندھ تقسیم کرکے دکھائے۔

مرادعلی شاہ نے سیہون میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی غلام شاہ جیلانی کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سید غلام شاہ جیلانی کیانتقال پردکھ و افسوس ہے، غلام شاہ جیلانی وفادار کارکن کی حیثیت سے پارٹی میں رہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کابیان دینے والے معافیاں مانگتےپھر رہے ہیں، کسی کی ہمت ہے تو سندھ تقسیم کرکے دکھائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اعلی پنجاب کو ہٹانےجانے کے حؤالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کو ہٹانے یہ نا ہٹانے کا فیصلہ پی ٹی آئی کا اپناہے۔