طاہرالقادری نے سیاست چھوڑ دی

364

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کاکہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی بےبسی دیکھ کرسیاست چھوڑنےکا اعلان کر رہاہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا فوکس صرف سیاستدانوں کےمفادات کا تحفظ ہے۔

طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا حصہ بن کر سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ پارلیمنٹ میں سب کچھ ہوتا ہے مگر عوامی فلاح اور بہبود کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ مجھےتصنیف اورتالیف کےبے پناہ کام اورصحت کےمسائل ہیں اس لیے پارٹی چیئرمین شپ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہاہوں۔

سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان انہوں نےویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیا ۔