قائداعظم ٹرافی: کھلاڑیوں کا گگلی ماسٹر کو خراج عقیدت 

279

لاہور: قائداعظم ٹرافی کے آغاز کےموقع پر  کھلاڑیوں کی جانب سے لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کےمیچز لاہور،کراچی اور ایبٹ آباد میں کھیلےجارہے ہیں جہاں تینوں  سنٹرز پر کھلاڑیوں کی جانب سے عظیم گلگلی ماسٹر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کی یاد میں کھلاڑیوں نے سیاہ رنگ کی پٹیاں پہن رکھی ہیں۔