محمد بن سلمان کی بہن کو قید کی سزا

1179

فرانس کی ایک عدالت نے شاہ سلمان کی بیٹی اور محمد بن سلمان کی بہن کو قید کی معطل سزا کے ساتھ ساتھ 11 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

فرانسیسی عدالت نے محمد بن سلمان کی بہن شہزادی حصہ بنت سلمان کے خلاف ملازم کوپٹوانے اور پاؤن چومنے پر مجبورکرنے کے  مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے شہزادی حصہ بنت سلمان کو 10 ماہ معطل قید کی سزا اور 11 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔

واقعہ 2016 میں پیش آیا تھا جب کہ  مقدمہ رواں برس جولائی  میں درج کیا گیا، 45 سالہ شہزادی ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور ان کی غیر موجودگی میں سماعت چلتی رہی۔

استغاثہ نے حصہ بنت سلمان کے خلاف 6 ماہ قید اور 5480 ڈالر جرمانے کی درخواست کی تھی تاہم عدالت نے استغاثہ کی استدعا سے زائد سزا سنائی۔