پاک افغان بارڈر پر فائرنگ ؛ 4 جوان شہید ،2 دہشت گرد ہلاک

401

شمالی وزیرستان کے قریب ابا خیل اور اسپن وام میں سیکیورٹی فورسزپرشرپسندوں کی فائرنگ سے  پاک فوج  کے 4جوان شہید جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مغربی سرحد کے پر شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوئے ،شہید جوانوں میں سپاہی اخترحسین، سپاہی کاشف علی  جبکہ  لانس نائیک امین آفریدی  اور شعیب سواتی شامل ہیں ۔

 آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 2شرپسند ہلاک کیے جاچکے ہیں ۔

مغربی سرحد پر دونوں  واقعات اس وقت پیش آئے جب فوجی بارڈر پر  باڑ لگانے میں مصروف تھے ۔