ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

240

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان شہید ہوگیا۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 33 سالہ حوالدار ناصر حسین نےجام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید حوالدار ناصر حسین کا تعلق نارووال سے تھا۔ ناصر حسین 16 سال سے پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔