بسوں میں بھارتی فلمیں دکھانے پر پابندی عائد

90

ملک بھر کے سینما گھروں کے بعد مسافر بسوں میں بھی بھارتی فلمیں دکھانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

موٹر وے پولیس نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں مسافر بسوں میں بھارتی فلمیں، نفرت انگیز  اور غیر اخلاقی مواد دکھانے پر پابندی لگا دی ہے، ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ بسوں میں بھارتی فلمیں دکھانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق نئی پابندی سے متعلق تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو آگاہ کردیا گیا ہے اور انہیں اس فیصلے پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔