عوام کو کرپٹ سرکاری ملازم کو گولی مارنے کا حکم

352

فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرپشن میں ملوث سرکاری ملازمین کو گولی مار دیں لیکن انہیں قتل نہ کریں۔

فلپائن کو کرپشن فری بنانے کے لیے فلپائنی صدر نے عوام کو فری ہینڈ دے دیا، انہوں نے کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام کو ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کہا کہ ان سرکاری ملازمین کو عوام گولی مار دیں جو رشوت ستانی میں ملوث ہوں،تاہم ان کی جان لینے کی کوشش نہ کی جائے، گولی مارنے میں احتیاط سے کام لیا جائے تاکہ بدعنوان سرکاری اہلکار جان سے ہاتھ نہ دھو بیٹھے۔

صدر نے کہا کہ قتل کی صورت میں ملکی قوانین کے تحت قاتل کو معاف نہیں کیا جائے گا اور قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔