سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کا شیڈول جاری

137

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آئندہ الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔چیئر مین الیکشن بورڈ کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق آئندہ الیکشن 31اکتوبر کو ہونگے۔19اکتوبر تک سپریم کورٹ با رکی رکنیت حاصل کی جا سکے گی جبکہ فائنل ووٹر لسٹ 28ستمبر کو آویزاں کی جائیگی۔30ستمبر تا 5اکتوبر تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائینگے۔17اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی لسٹ جاریکر
دی جائیگی جبکہ نئے منتخب عہدے داروں کو چارج5نومبر کو دیا جائیگا۔
سپریم کورٹ بار