لاڑکانہ ،پولیس کی کارروائیاں ، چوری کی 12موٹرسائیکلیں برآمد

99

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسوداحمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات سے چوری شدہ 12 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔ تعلقہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم ملوک مغیری کو ریپیٹر اور کارتوسوں سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ایس ایچ او سول لائن اسلم پرویز ابڑو نے 12 موٹر سائیکلیں برآمد کرکے اصل مالکان شہری فراز، قاضی، یونس سومرو، امان اللہ کھچی، امتیاز کلہوڑو، عبدالرزاق بھٹو اور دیگر کے حوالے کردی ہیں۔