میرپورخاص،پی ٹی آئی کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے مظاہرہ

97

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف ضلع میرپورخاص کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید آفتاب شاہ ، عزیزلغاری ،توصیف ملک ،عمران شاہ ، ملک شفیق نومی اور شاہد آریسرار دیگر نے کہا کہ میرپور خاص کے عوام اور ورکر عمران خان اور کشمیری عوام سمیت پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مشکل وقت میں اگر ضرورت پڑی تو پی ٹی آئی کا ایک ایک کارکن پاک افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔