حیدر آباد، عدالت سے قتل کے مقدمے میں 2 ملزمان جرم ثابت نہ ہونے پر بری

123

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ فورتھ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد ایاز مصطفی کی عدالت نے قتل کے مقدمے میں جیل میں قیدم ملزم میر والد اللہ ڈنو بردی اور کیس میں ضمانت پر جیل سے باہر ملزم احمد علی ولد علی بردی کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کرنے کا حکم سنایا دونوں ملزمان سمیت تیسرے ملزم عبدالحکیم ولد جمعہ جو کہ فوت ہوگیا ہے پر تھانہ سیری پر دوست علی نامی شخص نے 26 مارچ 2012ء کو اپنے بیٹے عمر دین کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کراتے ہوئے ملزمان پر الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان 23 مارچ کو اس کے بیٹے عمر دین کو گھر سے بلاکر اپنے ساتھ لیکر گئے جس کی لاش بعد میں چینل واہ کے قریب ایک کار میں پڑی ملی تھی۔